پتور،2؍جنوری (ایس او نیوز) نوویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے’ ودیا گما ‘پروگرام کے تحت پرھائی کے لئے جاتے وقت قریبی پہاڑی کے پاس پہنچ کر خودکشی کرلی ہے۔ لڑکی کا نام ودیا (14سال) بتایا جاتا ہے جو کیّور کے کرناٹکا پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ جب ودیا گما پروگرام کے لئے گئی ہوئی ودیا دوپہر 3بجے تک بھی واپس نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اس کے ٹیچر سے رابطہ قائم کیا۔ ٹیچر سے پتہ چلا کہ ودیا تو کلاس میں آئی ہی نہیں تھی۔اس کے بعد جب تلاشی شروع ہوئی تو گھر سے ذرادوری پر واقع پہاڑی پر موجود کاجو کے درخت سے ودیا کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس نے اپنے یونیفارم کے ڈوپٹہ کا پھندا بناکر درخت سے لٹکنے کا کام لیا تھا۔
خود کشی کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ بلّارے پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔